• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’مر کے بھی چین نہ پایا تو کدھر جائیں گے‘‘ فلاح انسانیت کے حکومتی دعوے کھوکھلے نکلے۔ ملک کے بیشتر شہروں میں مردہ خانے بہت کم ہیں لاہور جیسے بڑے شہر چھ بڑے سرکاری اسپتال موجود ہیں لیکن ان میں مردہ خانے صرف تین ہیں۔ حادثات کے پیش نظر خالق حقیقی سے ملنے والے افراد کو کچھ دیر کیلئے مردہ خانوں کیلئے جگہ نصیب نہیں ہوتی جو ایک لمحہ فکریہ ہے۔ مردہ خانوں میں کئی لاشیں کئی روز تک پڑی رہتی ہیں جن کی شناخت بھی مشکل ہو جاتی ہے۔ انتظامیہ کو روز کئی لاشیں موصول ہوتی ہیں مگر جگہ نہ ہونے کے باعث لواحقین کو دوہرے عذاب سے گزرنا پڑتا ہے جو کہ انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ صورتحال کا تقاضا ہے کہ اس توجہ طلب مسئلہ کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ ورثا اپنے پیاروں کے سلسلہ میں مزید اذیت سے بچ سکیں۔
(شائستہ جبیں)
(shaista.jabeen@hotmail.com)

تازہ ترین