• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی مدد کرناسری لنکا کا فرض ہے ،ہشان تلکا رتنے

کولمبو( جنگ نیوز) سابق سری لنکن کپتان اور موجودہ بیٹنگ کوچ ہشان تلکارتنے کا ٹیم منیجر اسانکا گرو سنہا کے بیان پر کہنا تھا کہ اس وقت سری لنکا کا فرض بنتا ہے کہ وہ اس مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دے ۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے موجودہ سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی کیلئے دورہ لاہور کا اعلان کر دیا ہے ۔تلکا رتنے کا کہنا تھا کہ 1996 میں پاکستان نے بھارت اور ہمارے ساتھ ملکر سیریز کھیلی تھی ۔ اب انہیں ضرورت ہے تو ہمیں ان کا ساتھ دینا چاہئے ۔پیر کو ابوظہبی میں سری لنکا کو پاکستان کے ہاتھوں 32 رنز سے شکست پر تلکا رتنے کا کہنا تھا کہ یہ بہت مایوس کن بات ہے ،میرا خیال تھا کہ ہم ہدف مکمل کرلینگے اور جیت ہمارا نصیب ہو گی ۔مگر ابھی بھی کچھ نہیں بگڑا ۔ سیریز ابھی بھی جاری ہے ہمیں اپنی غلطیوں سے سیکھنا ہے اور بہت بہادری سے مقابلہ کرنا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ تھارنگا نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا ۔ میں کھیل میں ٹیم کے واپس آنے کیلئے پر امید ہوں ۔اب سے لیکر تینوں میچز ہمیں جیتنے ہو نگے ، انہوں نےمزید کہا کہ مشکل ضرور ہے مگر ہم کر سکتے ہیں ۔ 
تازہ ترین