• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مغربی سامراجی ذہنیت ایشیا کو عدم استحکام کی جانب دھکیل رہی ہے، رضاربانی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے کہاہے کہ ایشیائی خطے کو مغربی سامراجی ذہنیت کی جانب سے عدم استحکام اور انتشار کی جانب دھکیلا جارہا ہے۔ پاکستان علاقائی ممالک کسیاتھ تعلقات کے فروغ کیلئے موثر اور فعال حکمت عملی پرعمل پیرا ہے جس کے تحت توانائی ،مواصلات ،معاشی رابطہ کاری اور خطے میں امن کے قیام کیلئے پارلیمانی روابط کو ترقی دینے پر توجہ دی جارہی ہے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایران ، ترکی ،اومان اور بیلا روس کے اسپیکرز، چین اور دیگر علاقائی ملکوں کے پارلیمانی وفود سے الگ الگ ملاقاتوں کے دوران کیا جو کہ 137 ویں بین الپارلیمانی تنظیم کے اجلاس کے موقع پر روس کے شہر سینٹ پٹرس برگ میں ہوئیں ۔ انہوں نے علاقائی پار لیما نو ں پر زور دیا کہ وہ خطے میں امن اور باہمی آہنگی کو فروغ دینے کیلئے اپنی صلاحیتوں سے استفادہ کریں ۔
تازہ ترین