• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فراہمی آب منصوبوں میں کرپشن،نیب نے انکوائری کیلئے مہلت مانگ لی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میں سکھر لاڑکانہ، خیرپور اور شکارپورمیں نساسک کے منصوبوں میں کرپشن سے متعلق کیس کی سماعت کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریماکس دیئے کہ ایسے لگ رہا ہے بالائی سندھ کو یہ لوگ سونا بنا رہے ہیں۔ لوگوں کو صاف پانی کی فراہمی کی اسکیموں میں بھی خرد برد ہوئی جس سے انکے بچے پانی پیتے ہیں۔ عدالت نےکیس نیب کو انکوائری کی مہلت دیتے ہوئے کی مزید سماعت28؍ نومبرتک ملتوی کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سر براہی میں قائم دو رکنی بینچ کی رو برو منگل کو سکھر لاڑکانہ، خیرپوراورشکارپورمیں نساسک کےمنصوبوں میں دوارب سےزائد کی رقم خرد برد کرنےسےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران عدالت میں نیب کے پراسیکوٹرکا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کےحکم کےبعد نساسک کوختم کردیا گیا ہے، متعلقہ نساسک ملازمین سے رابطہ میں دشواریاں پیش ہورہی ہے، انکوائری جاری ہے مکمل کرنے کیلئے مزید مہلت دی جائےجبکہ اب تک ملزمان کےخلاف انکوائری میں 34؍ کروڑکی خرد برد سامنے آئی ہے،مزید انکوائری اورتفتیش میں خرد برد کی رقم ایک بلین سےزائد ہوسکتی ہے۔ سماعت کے دورا ن چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ایسےلگ رہا ہے بالائی سندھ کو یہ لوگ سونا بنا رہےہیں لوگوں کو صاف پانی کی فراہمی کی اسکیموں میں بھی خرد برد ہوئی جس سےان کے بچے پانی پیتے ہیں۔ عدالت نے نیب کو مہلت دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 28؍نومبرتک ملتوی کردی۔
تازہ ترین