• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غربت کے خاتمے تک روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ جاری رہے گا،بلاول

کراچی (آئی این پی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ غربت کے خاتمے تک روٹی‘ کپڑا اور مکان کا نعرہ جاری رہے گا۔ منگل کو غربت کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر بلاول بھٹو نے اپنے پیغام میں کہا کہ غربت کے خاتمے کے لئے انقلابی پروگرام لائیں گے۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریبوں کا ساتھ دیا اور دیتی رہے گی۔ بینظیر انکم سپورٹ جیسے نئے اور جدید پروگرام لائیں گے۔ پیپلز پارٹی بھوک و افلاس کے خلاف جدوجہد کا دوسرا نام ہے غربت کے خاتمے تک روٹی ‘ کپڑا اور مکان کا نعرہ جاری رہے گا۔
تازہ ترین