• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاؤ یونیورسٹی ،مختلف شعبوں کے 1500طلبہ کو اسناد تفویض

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیرصحت اور ڈاؤ یونیورسٹی کے پرو چانسلر ڈاکٹر سکندر میندھرو نے میڈیکل گریجویٹس پر زور دیا ہے کہ وہ طبی سہولتیں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تحقیق کے میدان میں بھی آگے آئیں یہ بات انہوں نے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے آٹھویں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد سے بہ حیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جلسہ تقسیم اسناد کی صدارت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر محمد سعید قریشی نے کی اس موقع پر ڈاؤ یونیورسٹی کے پندرہ سو سے زائد ایم فل،پی ایچ ڈی ایم بی بی ایس بی ڈی ایس اور دیگر شعبوں میں طلبا کو اسناد تفویض کی گئیں اور نمایاں کارکردگی پر گولڈ میڈل و دیگراعزازت بھی عطا کیے گئے۔ صوبائی وزیرصحت نے کہاکہ حکومت شفاف پالیسی کے ذریعے میرٹ کے مطابق ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلوں کو یقینی بنارہی ہے اس موقع پر ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید قریشی نے کہاکہ طبی نظام کی بہتری ہماری ترجیحات میں شامل ہے ۔ اس موقع پر پندرہ سو سے زائد طلبا کوڈگری، پچیس طلبا کو گولڈ میڈل تیس کو ،کانسی ،انتیس کوسلور میڈل عطا کیے گئے جبکہ پوسٹ گریجویٹ کے انتالیس طلبا اسناد اور تیرہ طلبہ کو بیسٹ گریجویٹ کی شیلڈز دی گئیں ۔
تازہ ترین