• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عباسی اسپتال ،تنخواہوں کی عدم ادائیگی پرڈاکٹروں وملازمین کا احتجاج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عباسی شہید اسپتال کےڈاکٹروں ، نرسوں اور پیرامیڈیکل اسٹاف سمیت دیگر ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر بدھ کو اسپتال میں احتجاج کیا گیاجس سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔ملازمین کا کہنا تھا کہ انہیں ستمبر کی تنخواہیں بھی ادا نہیں کی گئیں جس پرا نہوں نے مجبوراًاحتجاج کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک تنخواہیں ادا نہیں کی جائیں گے وہ کام نہیں کریں گے ۔ احتجاج اور کام کی بندش سے مریضوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی بھی متاثر ہوئی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ روڈ بلاک کر کے احتجاج کر یں گے اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ مظاہرین سے مذاکرات کرنے اسپتال پہنچ گئے انہوں نے احتجاجی مظاہرین سے اظہار یکجہتی کیا اور ان کے ہمراہ فٹ پاتھ پر بیٹھ گئے۔ ان کی یقین دہانی پر کہ سندھ حکومت جمعہ تک آپ کی تنخواہیں ادا کردے گی مظاہرین نے اپنا احتجاج جمعہ تک موخر کردیا۔
تازہ ترین