• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاپا اور پپو کی پیشیوں کا مذاق،ایک حاضر تو دوسرا غیر حاضر،فواد چوہدری

Todays Print

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے کیسز پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلے پاپا پیش ہوئے تو پپو نہیں تھا، اگلی تاریخ پر پپو آیا تو پاپا چلے گئے اور اگلی تاریخ پر پاپا کے آنے کے کوئی آثار نہیں، یہ سب عدالتوں سے مذاق چل رہا ہے کہ پاپا آئیں گے تو پپو نہیں آئے گا اور پپو ہوگا تو پاپا نہیں آئیں گے۔ن لیگ احتساب ریفرنسز میں عدالتی وقت ضائع کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے، وزیر خزانہ اسحق ڈار کو استعفیٰ دے کراپنا مقدمہ لڑناچاہیے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے جمع ہر کاغذ کے ساتھ بینک ٹرانزیکشن موجود ہے اس لیے کیس میں نہ پہلے کچھ ملا ہے نہ آگے کچھ ملے گا اور صرف خواہشوں پر کوئی نااہل نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وزیرخزانہ 8 سے 2 بجے تک عدالت میں پیش ہوتے ہیں، اس کے بعد وکلا سے اگلی پیشی پر مشاورت کرتے ہیں، وہ 45 منٹ وزارت خزانہ کے امور پر بھی توجہ دیتے ہیں۔فواد چوہدری نے اسحاق ڈار سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ اپنا کیس بھگتیں اور وزارت سے فوری استعفیٰ دیں۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ حارث کل شام تک یہاں تھے آج پتا چلا ملک سے باہر چلے گئے، کیس ملتوی ہونے تک نہیں بتایا گیا کہ خواجہ حارث ملک سے باہر ہیں، یہ سب ٹائم ضائع کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں ۔

تازہ ترین