• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیل پاکستان کےبعد از ٹیکس منافع میں کمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیل پاکستان کے منافع میں کمی، تفصیلات کے مطابق رواں سال 2017ءمیں 30 ستمبر تک 9 ماہ کے دوران شیل پاکستان لمیٹڈ نے 3.105 ارب روپے کا بعداز ٹیکس منافع کمایا ہے جبکہ گذشتہ سال 2016ءمیں اسی عرصہ کے دوران کمپنی کو 3.421 ارب روپے کا بعداز ٹیکس نفع حاصل ہوا تھا۔ اس طرح گذشتہ سال کے ابتدائی نو مہینوں کے مقابلے میں جاری سال کے اسی عرصہ کے دوران شیل پاکستان لمیٹڈ کے خالص نفع میں 0.316 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے باعث کمپنی کی فی حصص آمدن 31.98 روپے کے مقابلے میں 29.02 روپے فی حصص تک کم ہو گئی ہے۔
تازہ ترین