• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالا ، قومی شاہراہ پر 22 گھنٹے کی بندش کے بعد ٹریفک بحال

ہالا(نامہ نگار) قومی شاہراہ پر 22گھنٹے سے زائد بندش کے بعد ٹریفک بحال کردی گئی۔ پی پی کے حیدرآباد جلسہ میں بالائی و وسطی سندھ کے کارکنوں کی ریلیوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے نیشنل ہائی وے مورو سے حیدرآباد تک بند کردی گئی تھی۔ بدھ کی دوپہرسے منگل کی صبح تک بندرہنے سے پنجاب کے پی کے اورشمالی علاقوں سے کراچی و زیریں سندھ لاڑ آنے اور کراچی سے اندرون ملک جانے والی مسافر کوچز بسوں کوسٹرز ویگنوں کے علاوہ کنٹینرز ٹریلرز ٹرکوں اور دیگر مال بردار گاڑیوں کو دادو جامشورو انڈس ہائی وے پر منتقل کردیا گیا تھا جس کے باعث انڈس ہائی وے پرٹریفک حادثات میں انسانی ہلاکتیں ہوئیں جبکہ مٹیاری ہالا بھٹ شاہ نیوسعیدآباد سکرنڈ قاضی احمد مورو تک قومی شاہراہ کا دو رویہ ٹریک ویرانیوں کی بھینٹ چڑھا رہا ۔ متاثرہ قومی شاہراہ پر ٹریفک کی بندش کے نتیجے میں سیکڑوں ہوٹلز پیٹرول پمپس سی این جی اسٹیشنز گیراج دکانیں اور دیگر کاروبار مکمل طور بند رہا۔
تازہ ترین