• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راشد منہاس روڈ ،رینجرز سے فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو ہلاک، رکشا ڈرائیور زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مین راشد منہاس روڈ الہ دین پارک کے قریب کارسوار سے لوٹ مار کرنے کی کوشش رینجرز کے سادہ لباس اہلکاروں نے ناکام بنادی ،دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک،ایک ملزم موقع سے فرار ہوگیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک رکشہ ڈرائیور زخمی ہوگیا، تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال مین راشد منہاس روڈ پر موٹر سائیکل سوار2مسلح ملزمان کار میں سوار شہری سے اسلحہ کےزور پر لوٹ مار کررہے تھے کہ کار میں سوار سادہ لباس میں وھاں سے گزرنے والے رینجرز کے 2ہلکاروں نے ملزمان کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ کردی اور فرارہونے لگے ،ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور عبدالغفور ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جبکہ رینجرز اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو شدید زخمی ایک ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ،اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور دونوں زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال پہنچایا ،جہاں دوران علاج زخمی ڈاکودم توڑ گیا ،پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول برآمد کرلیا گیا ہےاور اس کی عمر 28سے 31سال کے درمیان ہے فوری شناخت نہیں ہوسکی،پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا ڈاکو اپنے ساتھی کے ہمراہ الفلاح سوسائٹی کے رہائشی سید طارق امام سے لوٹ مار کرنے کی کوشش کررہا تھا کہ سادہ لباس رینجرز اہلکاروں سے مقابلہ ہوگیا ،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش شناخت کیلئے ایدھی سرد خانے منتقل کردی ہے ۔
تازہ ترین