• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد عامر بھی ویرات کوہلی کی بیٹنگ کے گرویدہ

ممبئی ( جنگ نیوز ) بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے محمد عامر کو اپنے لئے مشکل ترین بولر قرار دیا ہے۔ اب سب ہی جان چکے ہیں کہ وہ پاکستانی پیسر کیلئے اچھے جذبات رکھتے ہیں، لہٰذا عامر نے ان کی جانب سے تعریف کا حق ادا کرتے ہوئے کوہلی کو دور حاضر کا بہترین بیٹسمین قرار دیا ہے۔ ایک انٹرویو میں عامر نے کہا کہ کوہلی کے سامنے بولنگ کرنا ہمیشہ چیلنج ہوتا ہے، اگر آپ نے انہیں موقع دیا تو وہ میچ آپ کی پہنچ سے دور لے جائیں گے جیسا انہوں نے ڈھاکا میں ایشیا کپ کے دوران بھی کیا تھا۔ ہدف کے تعاقب میں انہیں کمال مہارت حاصل ہے۔
تازہ ترین