• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر ہسپتال کے ملازمین اور مریضوں کی فلاح و بہبود میرا فرض ہے،ایم ایس نشتر

ملتان (سٹاف رپورٹر ) آ ل پاکستان پیر ا میڈیکل سٹاف فیڈریشن (پرائم گروپ ) کے زیراہتمام الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل (پیرا میڈیکل سٹاف ) گریڈ پانچ تا سولہ کے سروس سٹرکچر پر عملدر آمد کی خوشی میں یوم تشکر منایا گیا اور اس سلسلے میں آ ل پاکستان پیر ا میڈیکل سٹاف فیڈریشن (پرائم گروپ ) کے زیراہتمام نشتر ہسپتال کے آئوٹ ڈور میں یوم تشکر کے سلسلے میں منعقدہ جلسہ ہوا ،جس سے خطاب کرتے ہو ئے ایم ایس نشتر ڈاکٹر عبد الرحمٰن قریشی نے کہا ہے کہ نشتر ہسپتال کے ملازمین اور مریضوں کی فلاح و بہبود میرا فرض ہے جو میں ادا کرتا رہوں گا ، آئندہ ہفتہ کلاس فور کے ملازمین کے سروس سٹرکچر پر بھی عملدر آمد کر دیا جائے گا ،آ ل پاکستان پیر ا میڈیکل سٹاف فیڈریشن (پرائم گروپ )کے جنرل سیکریٹری مہر اشرف ساقی نے کہا کہ ایم ایس نشتر سے یہ مطالبہ بھی کرتے ہیں کہ گریڈ ایک تا چار کے سروس سٹرکچر پر بھی فوری عملدر آمد کیاجائے اور ڈیلی ویجز، سکیورٹی گارڈز کو مستقل کیا جائے، ہم نشتر ہسپتال کی نجکاری کے خلاف ہیں ، اس موقع پر ایم ایس نشترڈاکٹر عبد الرحمٰن قریشی، ڈاکٹر رفیق اختر، ڈاکٹر امجد چانڈیو، ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر، ڈاکٹر وقار نیازی ودیگر نے بھی خطاب کیا ،تقریب کے موقع پر سروس سٹرکچر کے نفاذ کے سلسلے میں نوٹیفیکیشن دیا گیا۔
تازہ ترین