• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پی او کی کھلی کچہری ، سائلین کے مسائل سنے او ر احکامات جاری کئے

ملتان( سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد سلیم نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ سٹی پولیس آفیسر ملتان نے 39سائلین کے مسائل سنے ، سی پی او نے سائلین کی درخواستوں پر متعلقہ افسران کو سائلین کے مسائل حل کرنے کے احکامات دیئے ۔دریں اثنا ء سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد سلیم نے ڈویژنل سی آئی اے سٹاف کے ساتھ گینگز کی گرفتاری کے متعلق میٹنگ کی۔ میٹنگ میں سی آئی اے سٹاف کے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔اچھی کار کردگی نہ دکھانے والے افسران پر برہمی کا اظہار کیا۔ تمام افسرا ن کو سختی سے حکم دیا کہ ایک ہفتے کے اندر اپنی کارروائی بہتر کر کے رپورٹ پیش کریں۔ سی پی او ملتان محمد سلیم نے حکم دیا کہ گینگز کے خلاف کریک ڈائون کریں اور جلد از جلد تمام گینگز کوگرفتار کر کے سخت کاروائی عمل میں لائیں۔ ہیڈ منی اور بلیک بک والے مجرمان اشتہاریوں کو خاص طور پر پکڑیں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔دریں اثناسٹی پولیس آفیسر ملتان محمد سلیم نے اینٹی نارکوٹکس اور پی او سٹاف کے ساتھ مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے متعلق میٹنگ کی۔ جس میں مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کرنے کے لئے اور ان کے خلاف مکمل کریک ڈائون جاری رکھنے کے احکامات جاری کئے ، منشیات کے معاملے میں معمولی سی غفلت کو بھی برداشت نہیں کیا جائے گا،جس ایس ایچ او کے علاقہ تھانہ میں منشیات سپلائی ہوتی پائی گئی اس کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
تازہ ترین