• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقی اور امن کے دعوے بیانات تک محدود ہیں‘جمعیت نظریاتی

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالستار چشتی ضلعی نائب امیر مولانا خدائے نظر‘ ضلعی نائب امیر دوم مولانا عبدالرحمٰن‘ ضلعی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد ابراہیم‘ مولانا جیلانی‘ مولانا عبدالرشید‘ حمد اللہ‘ حاجی عبدالغفور‘ سید ظہور آغا‘ اسد اللہ خالد اور باز محمد نورزئی و دیگر نے سٹی یونٹ کے زیر اہتمام تربیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ الہندؒ کانفرنس کی کامیابی کیلئے ورکرز آج سے تیاریاں شروع کریں شیخ الہندؒ کے افکار پوری امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہیں طاغوت اور کفری قوتوں نے اسلام اور مسلمان کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا تہیہ کررکھا ہے اور مسلم دنیا مفادات اور خوف کی خاطر زلت اور رسوائی کا سامنا کررہی ہے دنیا بھر میں مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلی جارہی ہے انسانی حقوق کے نام نہاد دعویدار سامراجی قوتوں کے سامنے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نظریاتی اکابرین دیو بند کی پیروکار جماعت ہے اپنے اکابرین کے پروگرام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں نظریاتی ورکرز دن رات ایک کرکے اپنی صلاحیتوں کو صرف کریں موروثی اور جاگیرداری سیاست کرنے والے اکابرین کے نام کو اپنے مفادات کیلئے استعمال کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں دشمن قوتیں بدامنی کیلئے سازشوں کے جال پھیلائے جارہی ہیں نہ تاجر محفوظ ہیں نہ عام عوام محفوظ ہے انہوں نے کہا کہ ترقی اور امن کے دعوے اخباری بیانات تک محدود ہیں۔
تازہ ترین