• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا چینی اثرو رسوخ سے نمٹنے کیلئے بھارت سے تعلقات بڑھائے گا، ٹلرسن

واشنگٹن (جنگ نیوز) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ امریکا ایشیا میں چین کے بڑھتے ہوئے اثرو رسوخ کو سامنے رکھتے ہوئے انڈیا سے تعلقات کو وسعت دینا چاہتا ہے۔امریکی وزیر خارجہ کے مطابق انڈیا اسٹرٹیجک تعلقات میں اتحادی ہے اور غیر جمہوری چین کے ساتھ امریکا کے تعلقات اس نوعیت کے نہیں ہو سکتے ہیں۔واشنگٹن میں تھنک ٹینک سینٹر فار اسٹریٹیجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا چین کے ساتھ بامقصد تعلقات چاہتا ہے لیکن چین کے ان چیلنجز کے سامنے خود کو محدود نہ کرے جہاں وہ ہمسایہ ممالک کی خودمختاری میں خلل ڈالتا ہے۔
تازہ ترین