• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجینئرنگ یونیورسٹی میں یو این کارنرکا افتتاح

پشاور(خبر نگار خصوصی)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاورمیں اقوام متحدہ اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے یو این کارنرکا افتتاح کردیاگیا ۔ اس موقع پرایک خصوصی تقریب ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے سوئس کوآپریشن آفس کی سربراہ ڈاکٹر سٹیفنی بری نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے ان 193رکن ممالک میں شامل ہے جو اپنے شہریوں کو عالمی سطح پر اقوام متحدہ کا حصہ مانتے ہیں اور خود کو دنیا کے شہری سمجھتے ہیں لہٰذا تمام نوجوانوں کو اقوام متحدہ کے انسانی حقوق اور اس کی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہی دینا ہمار اولین فرض ہے۔ریجنل ہیڈ، ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر فرمان اللہ انجم نے کہا کہ اقوام متحدہ کے2030 ءکے مستقل ترقیاتی اہداف کو حاصل کرنے کیلئے پاکستان کو انتھک محنت کرنا ہوگی، انہوں طلبہ کی رہنمائی کیلئے یو این کارنرکی افادیت پر روشنی بھی ڈالی۔یو ای ٹی کے پر ووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نور محمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ یو ای ٹی کیلئے یہ نہایت فخر کی بات ہے کہ یہ پاکستان کی ان 50جامعات میں سےایک ہے جہاں یو این کارنر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ انہوں نے فیکلٹی، محققین اور طلبہ پر زور دیا کہ اس سنٹر سے بھر پور فائدہ اٹھائیں ، یہ ایک ایسا واحد پوائنٹ ہے جہاں پر آپ کو اقوام متحدہ کے بارے میں تمام معلومات میسر آئیں گی۔
تازہ ترین