• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحریہ ٹائون کی کلین کراچی مہم کا تیسرا ہفتہ‘ 82ہزار ٹن کچرا اٹھا لیا گیا

اسلام آباد (جنگ نیوز) کراچی بحریہ ٹائون کی کلین کراچی مہم نے اہالیان کراچی کے دل جیت لئے ہیں۔ بحریہ ٹائون نے اس عظیم مہم کا آغاز شہر قائد کے ہر گلی کوچے سے کچرے کی صفائی کے بھرپور عزم کے ساتھ کیا ہے۔ بحریہ ٹائون کی ٹیم 82ہزار ٹن کچرا کراچی کی سڑکوں سے اٹھا چکی ہے۔ پاکستان کے بزنس کیپٹل کے رہائشیوں نے چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض حسین کی پکار پر لبیک کہا ہے۔ 15دن قبل سنٹرل ڈسٹرکٹ سے شروع ہو کر یہ مہم اب اپنے دو ہفتے کامیابی سے مکمل کر چکی ہے۔ سنٹرل ڈسٹرکٹ کے ایک ننھے رہائشی علی نے کہا کہ اس سے قبل ہمارا علاقہ بہت گندا ہوتا تھا لیکن اب گلیاں صاف ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ بحریہ ٹائون نے ہمیں سکھا دیا ہے کہ اپنے گلی محلے کو کیسے صاف رکھا جاتا ہے۔ اب ہم خود بھی اپنے شہر کو صاف رکھیں گے۔ نیو کراچی سے مہم میں شامل ہونے والے رضاکار دلاور علی بھی اپنی ڈھلتی عمر کے باوجود بہت پرجوش دکھائی دے رہے تھے۔ معاشرے کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد جن میں میڈیا‘ سول سوسائٹی اور کاروباری حلقے شامل ہیں نے بحریہ ٹائون کے نیک ارادوں اور فقید المثال کوششوں کو سراہاہے۔
تازہ ترین