• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں سویلین بالادستی کی جنگ لڑنا ہوگی، عاصمہ جہانگیر

لندن / اسلام آباد (صباح نیوز) انسانی حقوق کی وکیل اور ممتاز قانون دان عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ پاکستان میں سویلین بالادستی کی جنگ لڑنا ہوگی، اب یہ نہیں چلے گا کہ سیاسی نظام پر بالادستی کسی اور قوت کی ہو گزشتہ روز آکسفورڈ یونیورسٹی میں پاکستانی طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جمہوری سسٹم کو بغیر کسی رکاوٹ کے چلنے دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام کی مضبوطی سے سیاستدانوں کی عزت بڑھے گی۔ انھوں نے کہا کہ ہر پارٹی میں اسٹیبلشمنٹ کے لوگ کام کرتے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ اقتدار سے چلے جانے کے بعد ہر سیاست دان راز فاش کرنے کی دھمکی کیو ں دیتا ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی میں ان کا خطاب سننے والوں میں ملالہ یوسف زئی بھی شامل تھیں۔
تازہ ترین