• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیتہم ہل، ٹیم سائیڈ، بری میں ’’پیارآپریشن‘‘ چھ افراد گرفتار

مانچسٹر(جنگ نیوز) گریٹر مانچسٹر کے علاقے چیتہم ہل ’ٹیم سائیڈ اور بری میں گزشتہ روز پولیس نےعلی الصباح مختلف گھروں میں بیک وقت چھاپے مار کرچھ افراد کو منشیات اور ممنوعہ ادویات فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے اور لاکھوں پونڈ کی منشیات اور ممنوعہ ادویات بھی قبضے میں لے لی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان کئی ملین پونڈ کے انٹرنیشنل فراڈ میں بھی ملوث ہیں۔ ’’ پیار آپریشن‘‘ نامی اس کارروائی میں میڈیسن اینڈ ہیلتھ کیئر پراڈکٹس ریگولیٹری اتھارٹی ’ بری پولیس اور ناردرن آئرلینڈ کی پولیس سروسز نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔ چھ ملزمان جن کی عمریں 18 سال سے 54 سال تک ہیں کو سی کلاس ڈرگز سپلائی کرنےکے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جو تاحال پولیس کی حراست میں ہیں ۔ بری پولیس کے چیف انسپکٹر چارلٹ کیڈن کے مطابق تفتیشی ٹیم نے اس آپریشن کی تیاری میں کئی ماہ صرف کئے تاکہ پتہ چلایا جاسکے کے ممنوعہ ادویات کہاں سے سپلائی کی جارہی ہیں تاکہ اس کے ملزمان کو گرفتار کر کے کارروائی کی جا سکے - انہوں نے کہا کہ مزید تفتیش جاری رہے گی اور غیرقانونی طور پر ممنوعہ دوائیاں بیچ کر لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والوں کا مکمل محاسبہ کیا جائے گا۔
تازہ ترین