• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کی اسلم ڈوگر کی صدارت میں میٹنگ

آکسفورڈ (پ ر) اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کی میٹنگ منعقد ہوئی،میٹنگ کی صدارت اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کے آرگنائزر اسلم ڈوگر نے کی، میٹنگ میں او پی ڈبلیوسی کےچیئرمین نعیم عباسی، او پی ڈبلیو سی کے چیف کوآرڈینیٹرحاجی عابد حسین ، چوہدری خالد، چوہدری اختر سمیت دیگر نے پاکستان کی پارلیمنٹ سے ناموس رسالت کا بل پاس کرنے کی مذمت کی اور ذمہ داران کو نشان عبرت بنانے کا مطالبہ کیا ۔میٹنگ میں برطانوی حکومت سے اور پاکستان ہائی کمیشن اور قونصلیٹس افیسرز سے تارکین وطن کے نادرا سے متعلق مسائل کو حل اور سہولتیں دینے کا بھی مطالبہ کیا۔
تازہ ترین