• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زراعت ہماری معیشت کے لئے لائف لائن ہے۔ نہ صرف ہماری جی ڈی پی بلکہ ملک کی آبادی کے بیشتر حصہ کا روزگار بھی زراعت سےمنسلک ہے لہٰذا ہماری خوشحالی زراعت سے جڑی ہوئی ہے۔ مگر پچھلے کئی سالوں سے کھاد، بیج، پیسٹی سائیڈ کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ، پانی کی قلت ، مہنگی بجلی اور پیداوار کا معقول معاوضہ نہ ملنے سے کسانوں کے حالات بدسے بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔ آج انہی خراب حالات کی وجہ سے کسان سڑکوں پر آنے پر مجبور ہیں۔ یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ جب تک کسان خوشحال نہیں ہوتا، ملک بھی ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا۔ ہنگامی حالات میں ہمیں سبزیاں وغیرہ انڈیا سے منگوانی پڑتی ہیں۔ اب وقت کا تقاضا ہے کہ کسان کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں تا کہ کسان بھی عزت کی زندگی گزار سکیں۔
(فخر حیدر )
fakhar.haider@gmail.com

تازہ ترین