• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے خطرات کے خلاف عرب ممالک کا ساتھ دینگے، امریکا

واشنگٹن (جنگ نیوز) امریکی مرکزی کمان کے کمانڈر جنرل جوزف ووٹل کا کہنا ہے کہ واشنگٹن ایرانی دھمکیوں سے نمٹنے کے لیے عرب ممالک کی مدد جاری رکھے گا۔دوسری جانب سی آئی اے کے چیف مائیک بومبیو نے الزام عاید کیا ہے کہ ایران القاعدہ جیسی دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ’ سی آئی اے‘ عنقریب القاعدہ اور ایران کے باہمی گٹھ جوڑ کا پردہ چاک کرے گی۔تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں عرب امریکی پالیسی سازی کی 26 ویں سالانہ کانفرنس سے خطاب کے دوران امریکی مرکزی کمان کے کمانڈر نے کہا کہ پینٹاگون اس سلسلے میں مشاورت اور مدد پیش کرنے کے لیے امریکی خصوصی عسکری بریگیڈز تشکیل دینے پر کام کر رہا ہے جو واشنگٹن اور خطے میں اس کے حلیفوں کے درمیان حقیقی شراکت داری کا مظہر ہے۔
تازہ ترین