• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس ریفارمز کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کیلئے پرعزم ہیں،اسحا ق ڈار

Todays Print

اسلام آباد (نمائندہ جنگ )ٹیکس ریفارمز کمیشن کی عملدرآمد کمیٹی کے ارکان نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارسے ملاقات کی اورپاکستان کے ٹیکس نظام میں مزید بہتری کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا ، اس موقع پرٹیکس ریفارمز کمیشن کمیٹی کے چیئرمین ، وزیرا عظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر خان ، کمیٹی کے ارکان اور ایف بی آر کے حکام بھی موجودتھے ، وزیر خزانہ نے ٹیکس ریفارمز کمیشن کی جانب سے ٹیکس اصلاحات سے متعلق جامع رپورٹ کو سراہاوزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت ٹیکس ریفارمز عملدرآمد کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کے لیےپرعزم ہے ، انہوں نے کہا کہ کمیٹی اہم کام سرانجام دے رہی ہے اور ٹیکس نظام میں بہتری کے لیے اس کی خدمات گراںقدر ہیں ، ٹیکس ریفارمزکمیٹی کی سفارشات سے ریونیو میں اضافے ، ٹیکس دہندگان کو سہولیات اور ٹیکس نظام کوموثر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے انہوں نے ٹیکس ریفارمزکمیٹی ایف بی آر کی مکمل حمایت حاصل ہے اور دونوں کی مشترکہ کوششیں مثبت نتائج مرتب کر رہی ہیں۔

تازہ ترین