• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ بینک نے سیاسی انتشار کو معیشت کیلئے خطرہ قرار دیا ہے، احسن اقبال

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عالمی بینک نے ملک میں سیاسی بے یقینی کی صورتحال کو معیشت کے لئے خطرہ قرار دیا ہے۔ عمران نہیں جانتے قرضوں کو پائیدار ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیا جائے تونقصان نہیں ہوتا،وزیرداخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ چار سال کے دوران بار بار معاشی ترقی کا پہیہ جام کرنے کی کوششیں کی گئیں لیکن حکومت نے تباہ حال معیشت کو بہتری اور ملک کو ترقی کی جانب گامزن کیا اور2 روز قبل ہی عالمی جریدے نے پاکستان کا شمار دنیا کی پانچ ابھرتی ہوئی معیشتوں میں کیا۔احسن اقبال نے معیشت کی بہتری کے لیے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کو 10 سال میں بلند ترین شرح نمو حاصل کرنے میں کامیابی ملی جب کہ اسٹاک ایکسچینج 53000 پوائنٹس کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی اور سی پیک کی بدولت 10 سال کے دوران سب سے زیادہ غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی۔تحریک انصاف کے چیئرمین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نہیں جانتے کہ قرضوں کو پائیدار ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیا جائے تونقصان نہیں ہوتا۔
تازہ ترین