• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشہرو فیروز ،وفاقی وزیر کے حکم پر ریلوے کی زمین سے تجاوزات کا خاتمہ

نوشہروفیروز(نامہ نگار) نوشہروفیروز کے علاقے ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے کے پلاٹ پر پولیس کے ڈی ایس پی کی جانب سے ریلوے کی زمین پر قبضہ کرکے تجاوزات تعمیر کرنے کے خلاف ریلوے پولیس حرکت میں آ گئی۔ وفاقی وزیر ریلوے کے حکم پر ریلوے پڈعیدن کے آئی ڈبلیو سلیم احمد لاشاری، ایس ایچ او الطاف حسین نے عملے کا ساتھ بروقت کارروائی کرکے نئی تعمیر کی جانی والی تجاوزات مسمار کرکے قبضہ ختم کرا دیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آئی ڈبلیو سلیم احمد لاشاری، ایس ايچ او الطاف حسین نے کہا کہ وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کے حکم پر ریلوے کی زمین پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کی ہے اور بہت جلد ضلع بھر میں بڑے پیمانے پر قبضہ مافیا کے خلا ف کارروائی کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کی زمین قومی ورثہ ہے جس پر کسی صورت میں قبضہ کرنے کی اجازت نہيں دی جائے گی ۔
تازہ ترین