• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمی کپور انٹرنیٹ کی بھارت آمد سے قبل اس کے صارف تھے

ممبئی ( جنگ ڈیسک) بولی وڈ کے ماضی کے لیجنڈری اسٹار شمی کپور کے مداحوں نے 21 اکتوبر کو ان کی 86ویں سالگرہ منائی، اپنی جانداری اداکاری، چہرے کے تاثرات اور رقص سے دلوں میں گھر کرنے والے شمی کپور کا اصل نام شمشیر راج کپور تھا،وہ پرتھوی راج اور رام سری کپور کی دوسری اولاد تھے،ان کے بڑے بھای راج کپور اور چھوٹے بھائی ششی کپور تھے۔کیا ا ٓپ جانتے ہیں کہ شمی کپور کے پاس انٹرنیٹ کا علم تھا؟اطلاعات کے مطابق لیجنڈ اداکار نے انٹرنیٹ کا اس وقت سےاستعمال شروع کردیا تھا جب وہ بھارت میں متعارف بھی نہیں ہوا تھا،بلکہ وہ متعدد انٹرنیٹ آرگنائزیشن کے بانی بھی تھے۔کہا جاتا ہے کہ ان کا کہنا تھا کہ میں نے انٹرنیٹ اس وقت دریافت کیا جب وہ بھارت میں نہیں آیا تھا،آپ نے اسے 1995 میں اسے حاصل کیا، میں نے اسے مشغلہ کے طور رپ اپنایا تھا، میں معروف موبائل کمپنی ایپل پر تھا اور انہوں نے ہمیں ای ورلڈ کی ویب سائٹ دی، برٹش ٹیلی کام نے ہمیں وی ایس این ایل کے ذریعے لائن دی حتیٰ کہ اگرچہ اس وقت 1994 میں وی ایس این ایل بھارت میں دستیاب نہیں تھی،یہ اس وقت ایک بالکل نئی چیز تھی اور پھر وقت کے ساتھ انٹرنیٹ بھارت آگیا، لیکن ہم سب سے پہلے استعمال کرنے والے ہیں،پہلے ہی سب کچھ دیکھ لیا تھا۔شمی کپور جنہیں بھارت کا ایلوس پریسلے بھی کہا جاتا ہے جنگلی، تیسری منزل،تم سا نہیں دیکھا، این ایوننگ ین پیرس،کشمیر کی کلی اور دیگر متعدد کامیاب فلموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
تازہ ترین