• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بولی وڈ کی منی ملائیکہ اروڑا 44ویں سالگرہ آج منائینگی

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ فلم ’دبنگ‘میں آئٹم گانے’منی بدنام ہوئی ڈارلنگ تیرے لیے‘میں بہترین ڈانس کا مظاہرہ کرکے خود کو بہترین آئٹم گرل ثابت کرنے والی ملائیکہ اروڑا 23اکتوبرکو44ویں سالگرہ منائینگی۔23اکتوبر1973کو بھارتی ریاست مہاراشٹر ا کے شہر ممبئی میں پیدا ہونے والی ملائیکہ ناصرف اداکاری ، ماڈلنگ،میزبانی بلکہ ڈانسنگ کے شعبے میں بھی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرچکی ہیں۔ملائیکہ اروڑا بولی وڈ میں قدم رکھنے کے بعد کئی فلموں میں آئٹم گرل کی حیثیت سے کام کرچکی ہیں جس میں فلم دل سے کے گانے ’چھیا چھیا‘، دبنگ کے گانے’ منی بدنام ہوئی ڈارلنگ تیرے لیے ‘اورہدایتکار ساجد خان کی فلم ہاؤس فل ٹو کے لیے ’انار کلی ڈسکو چلی‘کیلئے انہیں ناظرین کی جانب سے بیحد پذیرائی حاصل ہوئی اور وہ تمام آئٹم گرلز میں سرِ فہرست آگئیں۔ اداکارہ،ڈانسر،ماڈل،وی جے اور ٹی وی میزبان کی حیثیت سے خود کو منوانے والی ملائیکہ نے بحیثیت رئیلٹی شو جج بھی خوب نام کمایا اور نچ بلےئے سمیت ذرانچ کے دکھا،دھوم مچادے،لکس پرفیکٹ برائیڈ،جھلک دکھلا جا،نچ لیوے اور انڈیاز گاٹ ٹیلنٹ میں اپنی قابلیت کی دھاک بٹھادی۔
تازہ ترین