• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیونارڈو نے فلم ’ماؤنٹین بیٹوین اس‘ میں کام کرنے سے منع کیا تھا،کیٹ ونسلیٹ

لاس اینجلس ( جنگ ڈیسک) فلم ٹائیٹنک سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے کیٹ ونسلیٹ اور لیونارڈی کیپریو حقیقی زندگی میں بھی اچھے دوست ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ان کے دوست اور ساتھی اداکار لیونارڈو کیپریو نے انہیں فلم ماؤنٹین بیٹوین اس کی عکسبندی کے دوران خبردار کیا تھا کہ وہ اپنے ہاتھ پاؤں بھی گنوا سکتی ہیں۔کونٹیکٹ میوزک کے مطابق 42 سالہ اداکارہ نے پروجیکٹ میں کام شروع کرنے سے قبل ٹائیٹنک کے ساتھی اداکار سے مشورہ لیا کیونکہ انہیں بھی فلم دی ریویننٹ میں کام کے دوران ایسی ہی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا تھا،اداکارہ نے کہا لیو نے مجھ سے کہا کہ کیا تم پاگل ہو جو یہ کررہی ہو، کیا تمھیں اندازہ ہےیہ کتنا مشکل ہوسکتا ہے؟ اس صورتحال میں تم اپنے ہاتھ پاؤں سے بھی محروم ہوسکتی ہو۔اگرچہ کہ فلم میں کام کرنا کافی مشکل لگا تاہم کیٹ کے خیال میں لیونارڈو کو آسکر یافتہ فلم میں کردار کی ادائیگی میں زیادہ دشوری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔کیٹ ونسلیٹ نے معروف اسٹار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ لیو نے برہنہ مردہ جانوروں میں پہاڑوں پر چڑھائی کی۔آسکر انعام یافتہ اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ وہ لیونارڈو کے ساتھ دوبارہ کسی پروجیکٹ میں کام کرنا چاہتی ہیں،اداکارہ نے کہا کہ اس وقت ہمارا کوئی منصوبہ نہیں ہے لیکن لیو میرا بہترین دوست ہے، لیکن مجھے امید ہے ہم ایسا کریں گے۔دونوں اسٹار اس سے قبل فلم ٹائٹینک اور ریویلیشنری روڈ میں ساتھ کام کرچکے ہیں۔
تازہ ترین