• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر محمد حمید اللہ صدی کے بڑے عالم تھے،حامد علی خان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پروفیسر میر حامد علی خان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر محمد حمید اللہ اس صدی کے سب بڑے عالم تھے،فرانس میں اسلام دوسرا بڑا مذہب ہے اور فرانس میں اسلامی تعلیمات کے فروغ میں ڈاکٹر حمید اللہ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ شب بہادر یاد جنگ اکیڈمی میں احباب جام محمود آصف ایڈوکیٹ کی جانب سےمنعقدہ تقریب بیاد ڈاکٹر حمید اللہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پرتقریب سے خطاب کرنے والے دیگر مقررین میں خواجہ قطب الدین،پروفیسر معین اظہر صدیقی،پروفیسر ڈاکٹر امجداللہ بخاری،جام آصف محمود ایڈووکیٹ،مصطفیٰ لاکھانی،منیر ایڈووکیٹ ، زین سومرو ایڈووکیٹ اور دیگر شامل تھے،میر حامد علی خان نے مزید کہا ہے کہ حمید اللہ خان کی شخصیت خداد اد صلاحیتوں کی مالک تھی ،اردو،انگریزی،فارسی،عربی اور،جرمنی فرانسیسی سمیت بیک وقت 22 زبانوں پر عبور رکھتے تھے،اسلام کا کوئی ایسا پہلو نہیں تھا جس پر انہوں نے تحقیق نہ کی ہو۔
تازہ ترین