• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی خوشحالی کیلئے حکمرانوں کا دیانت دار ہونا ضروری ہے، شاہ عبدالحق

(کراچی اسٹاف رپورٹر) جما عت اہلسنّت کراچی کے امیر علامہ شاہ عبدالحق قادری نے کہاہےکہ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے حکمرانوں کا دیانت دار ہونا ضروری ہے،ادارے اپنا کام درست کریں تو نظام بہتر ہو سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ کراچی میں مسائل کے انبار ہیں حَل میں حکومتیں ناکام نظر آتی ہیں، دعوؤں اور بیانات سے آگے بڑھ کر شہر کی بہتری کے لئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے ، کراچی ہم سب کا ہے شہر کی ترقی ، فلاح و بہبود کیلئے تمام سیاسی و مذہبی طبقات اپنا کردار ادا کریں،انہوں نے کچھی میمن ہال پاکستان چوک میں جما عت اہلسنّت کی دعوت حلیم میں اظہار خیال کر تے ہوئے کہا کہ حکومت اور سکیورٹی اداروں کی جانب سے پاکستان کے استحکام و امن اور دہشت گردی کے خلاف تمام اقدامات کی جما عت اہلسنّت بھر پور حما یت کرتی ہے،آنے والے الیکشن میں اہلسنّت سیاسی میدان خالی نہیں چھوڑیں گے ہم نے اہلسنّت کے درمیان اختلافات کو دفن کر دیا ہے باہمی اتحاد کیلئے سب سے رابطے اور ملاقاتیں جاری ہیں، دعوت حلیم میں ایم کیو ایم کے عبد الحسیب، جاوید احمد ،ناصر یامین، پیپلز پارٹی کے نجمی عالم،راشد ربانی،وقار مہدی،پاک سرزمین پارٹی کے وسیم آفتاب،جمعیت علماء پاکستان کے مفتی غوث صابری،پاکستان سنی تحریک کے شاہد غوری،آفتاب قادری،مسلم لیگ ق کے طارق حسن،پی ٹی آئی کے حماد پونا والا، فرید خان ، پاکستان فلاح پارٹی کے مجید سلطانی اورتحریک عوام اہلسنّت کے عاطف حنیف بلو کے علاوہ اعظم عظیم، سید عبد القادر شیرازی،علامہ نسیم صدیقی،قاضی نورالاسلام ،عبد الحفیظ معارفی،رفیق شاہ،مفتی ناصر خان، الطاف قادری ،غفران احمد، شفیع رانا ، عبد اللہ خلصائی اور دیگرشریک تھے۔
تازہ ترین