• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر)حذیفہ عبدالرحمان، کامران نثار، طاہراللہ، امیرالحق، جبران الحق اور ایم شعیب صبح نو نیشنل کلے کورٹ ٹینس چیمپین شپ کے مین رائونڈ میں پہنچ گئے۔لیڈیز سنگلز کی کیٹیگری میں ریکارڈ 32کھلاڑیوں نے انٹریز جمع کروائی ہیں۔ اتوار کو مینز سنگلز کے کوالیفائنگ مرحلے میں تین تین میچز جیت کر مین رائونڈ میں پہنچنے والوں میں حذیفہ عبدالرحمان، کامران نثار، طاہراللہ، امیرالحق، جبران الحق اور ایم شعیب شامل ہیں۔ مین رائونڈ کا آغاز پیر سے ہوگا۔ بوائزانڈر18 کے کوالیفائینگ مرحلے میں دودو میچز جیت کر مین رائونڈ میں پہنچنے والوں میں بخت ساجد جمال، حسن بن مسفر، عبدالرحمان چودھری، عبداللہ شفاقت، کامران خان، محمد بن مفسر، شعیل طاہر اور عزیرخان شامل ہیں۔
تازہ ترین