• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیلتھ ویک2017رپورٹ ،ایڈز کے 756مریضوں کا انکشاف

لاہور (محمد صابراعوان/نمائندہ جکنگ)محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈپاٹمنٹ نے ہیلتھ ویک 2017 ء کی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق 36اضلاع مین مجموعی طور پر 362017مریضوں کی اسکریننگ و معائنہ کیا گیا جن میں 3لاکھ 26ہزار 781بڑے اور 35ہزار 236بچے 14سال تک کی عمر کے شامل تھے معائنہ کروانے والوںمیں 65.8فیصد خواتین اور 34.2فیصد مرد تھے ہیلتھ ویک رپورٹ میں لاہور سمیت صوبے کے 36اضلاع میں ایڈز کے 756 مریضوں کی موجودگی کا انکشاف ہو ا ہے ایچ آئی وی کے سب سے زیادہ مریض قصور میں93فیصل آباد میں 53، لاہور میں 4،پاکپتن میں 74 پائے گئےمحکمہ صحت کی جانب سے 3 لاکھ 62 ہزار مریضوں میں سے 40 ہزار ہیپاٹائٹس سی کا شکارہیں سکریننگ کے دوران ہیپاٹائٹس بی سے متاثرہ 7ہزار 450 مریض سامنے آئے محکمہ صحت سکریننگ کیمپس کے دوران 34 ہزار 114 مریضوں میں ذیابیطس ۔ 1939 مریضوںمیں ملیریا جبکہ ٹی بی سے متاثرہ 6 ہزار 667 مریضوں کا انکشاف بھی ہوا ہے سکریننگ کے دوران 3لاکھ افراد میں سے ایک لاکھ 32 ہزار افرادخون کی کمی کا شکار ہیں جبکہ 50ہزار 111افرا دموٹاپے کے مرض میں مبتلاء ہیں اور 17ہزار 273افراد وزن کی کمی سے دوچار ہیں جن میں مردوں کے مقابلے میں خواتین کی تعداد زیادہ ہے صوبے میں 65.3فیصد خواتین اور 34.7فیصد مرد وزن کی کمی کا شکار ہیں صوبے میں 2لاکھ 33ہزار 864مرد وخواتین میں خون کی کمی کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے مجموعی طور پر 56فیصد افراد خون کی کمی کے مرض سے دوچار ہیں جن میں خواتین کی تعداد 77.1فیصد کے ساتھ مردوں سے کئی گنا زیادہ ہے 22.9فیصد مرد بھی خون کی کمی کا شکار ہیں اگر صوبے میں شوگر کے مریضوں پر نظر ڈالی جائے تو 34ہزار 114افراد میں رینڈم بلڈ شوگر پائی گئی جن کی تعداد 15فیصد بنتی ہے پنجاب کے 36اضلاع میں ہائی بلڈ پریشر کے لئے 12لاکھ 6ہزار 359مریضوں کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں 14.4فیصد افراد ہائی بلڈ پریشر کے مریض قرار پائے جن میں ہائیپر ٹینشن کے مریضوں کی تعداد 10.8فیصد ریکارڈ کی گئی محکمہ صحت کی جاری کر دہ رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر میں ایک ہفتہ کے دوران مریضوں کی سکریننگ پر مجموعی طور پر 145ملین روپے خرچ ہو گئے اس طرح ایک مریض پر تقریبا 4سو روپے خرچ کئے گئے اور ہیلتھ ویک 15اگست تا 19اگست تک تمام اضلاع میں منعقد کیا گیا۔
تازہ ترین