• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ ریلیف پیکیج پروزیراعظم کو رپورٹ پیش

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ ریلیف پیکیج پروزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو رپورٹ پیش کردی گئی ہے، ویر اعظم جلد پیکیج پر عمل درآمد کا حکم دیں گے۔گورنرسندھ محمد زبیر نے بتایا کہ اسٹاک مارکیٹ ریلیف پیکیج پروزیراعظم کو پیش کی گئی رپورٹ بروکرز کی مشاورت سے مکمل کی گئی ہے، وزیراعظم جلد پیکیج پر عمل درآمد کا حکم دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کی سمت درست ہے، اتار چڑھاؤ معمول ہے، 29 اکتوبر کواعلیٰ سطح کا وفد روڈ شو میں شرکت کے لیے امریکا جائے گا جس کی وجہ سے سرمایہ کاری بڑھے گی۔دریں اثناءگورنر سندھ محمد زبیر نے گورنر ہاؤس میں ایس ایم ای بزنس سلوشنز لمیٹڈ کے سی ای او ولی اللہ کی قیادت میں آنے والے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھوٹے اور درمیانہ درجے کے کاروبار معیشت میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں ،حکومت چھوٹے اور درمیانہ درجہ کے کاروبار کے فروغ کیلئے ہر ممکن سہولت اور تعاون فراہم کرے گی۔ ملاقات میں چھوٹے اور درمیانے درجہ کے کاروبار کے فروغ ، حائل رکاوٹوں ، مشکلات اور اس سے متعلق دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
تازہ ترین