• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرحان اختر اسٹارز کو کم عقل کہنے پر بے جے پی کے ترجمان پر برس پڑے

ممبئی ( جنگ ڈیسک) بولی وڈ اداکار و فلمساز فرحان اختر نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان گی وی ایل نرسما راؤ کے اس بیان کہ زیادہ تر بھارتی فلم اسٹار میں ذہانت اور معلومات عامہ کی شدید کمی ہوتی ہے، پر شدید غصہ کا اظہار کیا ہے، غصہ سے بھرپور فرحان اختر نے اپنی ٹوئیٹ جس میں بی جے پی کے لیڈر کو بھی ٹیگ کیا، لکھا کہ آپ نے ایسی جرأت کیسے کی؟، فرحان اختر کا یہ تبصرہ نرسما راؤ کے کے ٹائمز ناؤ ٹی وی کو تامل فلم ’مرصل‘ میں جی ایس ٹی اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ڈیجیٹل بھارت کے اقدام کے حوالے سے پیچیدہ مناظر پر جاری تنازع کے بارے میں ایک انٹرویو کے ردعمل کے طور پر سامنے آیا ہے۔ نرسما راؤ نے ٹی وی انٹرویو میں فلم اور فلمساز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کسی بھی صورت ہمارے فلم اسٹارز میں ذہانت اور معلومات عامہ کا فقدان ہے۔تامل اداکار وجے کی دیوالی پر ریلیز ہونے والی فلم مرصل اس وقت خبروں کا حصہ بنی جب بھارتیہ جنتا پارٹی کے تامل ناڈو یونٹ نے جی ایس ٹی اور ڈیجیٹل انڈیا پر تنقید پر مبنی مخصوص ڈائیلاگ کو نکالنے کا مطالبہ کیا تھا۔فرحان اختر کے ٹوئیٹ کے جواب میں نرسما راؤ نے کہا کہ فرحان جی، اپنی رائے کا اظہار کرنا جرأت نہیں،اسٹار ز کے کاموں کی عزت کرتا ہوں، تنقید کو مثبت انداز میں لیں، عدم برداشت کا مظاہرہ نہ کریں۔جب ایک صارف نے ٹوئیٹ کیا کہ میرے خیال میں آپ کو سب اور زیادہ تر میں فرق معلوم ہونا چاہیئے، آپ نے انہیں صحیح ثابت کردیا۔ جس کے جواب میں فرحان اختر نے ٹوئیٹ کیا کہ یہ تمام اور زیادہ تر کے بارے میں نہیں بلکہ ان کے ایک پروفیشن کے حوالے سے متکبر رویہ ہے۔
تازہ ترین