• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ لطیف بھٹائی کے عرس کی تیاریاں، تزئین آرائش کاکام جاری

بھٹ شاہ ( نامہ نگار) محکمہ اوقاف نے شاہ عبداللطیف بھٹائی کے 274 ویں عرس کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ رنگ روغن صفائی ستھرائی سیکورٹی انتظامات بھرپور طریقے سے کرنے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اوقاف سید غلام شاہ جیلانی سیکرٹری ریاض سومرو چیف اوقاف منور علی میسر کی ہد ایت پر محکمہ اوقاف بھٹ شاہ نے شاہ عبداللطیف بھٹائی کے 274 ویں عرس کی تیاریاں بھر پور طریقے سے شروع کر دی ہیں۔ رنگ و روغن کاکام آخری مراحل میں ہے۔ مرمت و تزین آرائش کاکام جاری ہے منیجر اوقاف بھٹ شاہ منیر احمد لاشاری،اسسٹنٹ منیجر عبدالشکور بوزدار نے جاری کامو ں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ عرس کے موقع پر درگاہ پر خوب صورت چراغ اور زائرین کے لئے سردی گرمی سے بچاؤ کے لئے شامیانے، پانی کی سبیلں، صفالی ستھرائی لنگر کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں سیکورٹی خدشات کے سبب مسافر خانو ں کی جالیوں کو بند کیا گیا ہے اس کے علاوہ درگاہ پر واک تھرو گیٹ نصب کئے گئے ہیں۔ درگاہ کے اندر بتیس سی سی کیمرے کام کررہے ہیں اس کے علاوہ بیوہ غریب خواتین میں کپڑے بھی تقسیم کئے جائیں گے۔ عرس کی تیاریاں بھر پور طریقے سے جاری ہیں تمام کام عرس سے قبل مکمل کر لئے جائیں گے ۔
تازہ ترین