• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی پی نے پاکستان کے استحکام کیلئے ناقابل فراموش قربانیاں دیں

برمنگھم (ابرار مغل) پی پی پی برطانیہ کے بزرگ سینئر رہنما الحاج محمد شریف مغل اور سابق مشیر آزاد کشمیر اور جمہوریت کی بقاء کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کرکے ایسی تاریخ رقم کی ہے جسے فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔ جب تک بھٹو ازم کی تکمیل نہیں ہوتی پاکستان ترقی یافتہ اور خوشحال ممالک کی صف میں کھڑا نہیں ہوسکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ کارساز کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان رہنمائوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو اور ان کی بیٹی محترمہ بینظیر بھٹو پاکستان کے عوام کی خاطر جام شہادت نوش کرکے صحیح معنوں میں سیاسی لیڈر ہونے کا ثبوت دیا ہے، اب شہدا کا جانشین اور نوجوان قائد بلاول زرداری بھٹو بھی اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عملی سیاست کے ذریعے بھٹو ازم کی تکمیل کے لیے مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ کارساز سے لے کر سانحہ لیاقت باغ تک جیسے بے شمار سانحات لے کر پی پی پی پاکستان کے استحکام اور جمہوریت کی بقاء کے لیے میدان عمل ہیں۔
تازہ ترین