• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ ، پنجاب حکومت کی56کمپنیوں میں 80ارب کی مبینہ کرپشن کیخلاف درخواست دائر

لاہور(نمائندہ جنگ)پنجاب حکومت کی 56 کمپنیوں میں 80ارب روپے کی مبینہ کرپشن کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ ایڈووکیٹ اظہرصدیق کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے قائم کی جانے والی 56کمپنیوں میں 80ارب روپے کی کرپشن کر کے قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیاہے۔کمپنیوں میں افسران کو لاکھوں روپے تنخواہیں اور مراعات دے کر نوازا جارہا ہے۔عدالت نیب کو پنجاب حکومت کی کمپنیوں کی از سرنو تحقیقات کا حکم جاری کرے،اور پٹیشن کے فیصلے تک کمپنیوں کو کام سے روکا جائے۔
تازہ ترین