• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باہر جاناضروری نہیں ،ملک میں اعلیٰ تعلیمی ادارے موجود ہیں ، اظہر عابدی

کراچی (ٹی وی رپورٹ) پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے بعد اب روشنیو ں کے شہر کراچی میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا آغاز قریب نظر آرہا ہے اور کراچی کے شہریوں کے لئے یقینی طور پر یہ ایک بڑی خوش خبری ہو گی کہ آئی سی سی کی ٹیم کراچی آئی ہوئی ہے جو نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کرنے کے ساتھ ساتھ ماحولیات کا جائزہ بھی لے گی اور اس ٹیم کی میٹنگ وزیراعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ سے بھی ہوگی اور یقینی طور پر کراچی کے شہری پرامید رہیں کہ روشنیوں کے شہر کراچی میں ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ کے کھلاڑی چوکے چھکوں کی برسات کرتے نظر آئیں گے جی ہاں یہ خوشی کی خبر دی گئی جیو نیوز کے مقبول مارننگ شو جیو پاکستان کے آغاز میں میزبان زوہیب حسن اور ہما امیر شاہ نے جن کا کہنا تھا کہ کراچی میں میچز ہونے والے ہیں اور نیشنل اسٹیڈیم کی حالت زار کچھ خراب سی ہے تاہم امید ہے کہ جلد ہی اس کو بھی بہتر کرلیا جائے گا ۔ تعلیم کے حوالے سے نوجوانوں کے بڑھتے ہوئے مسائل ، آئے دن یونیورسٹیز کا بند رہنا اس پر بھی پروگرام میں گفتگو کی گئی ہما امیر شاہ کا کہنا تھا کہ ہماری یونیورسٹیز ہمارا اثاثہ ہیں اور ان کی بندش کے باعث طلبا و طالبات کو کتنی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔بروقت کیریئر کا انتخاب کے حوالے سے سینئر کیریئر کونسلر اور ماہر تعلیم سید اظہر حسین عابدی کے بروقت اور بہترین مشورے بھی پروگرام کی زینت رہے، اظہر حسین عابدی ہر پیر اور جمعہ کو ساڑھے دس بجے جیو پاکستان میں کیریئر کونسلنگ کے حوالے سے مشورے دیا کریں گے اس حوالے سے ہما امیر شاہ نے ناظرین سے کہا کہ وہ اگر اظہر حسین عابدی سے اس حوالے سے کچھ پوچھنا چاہتے ہیں تو پوچھ سکتے ہیں ۔ زوہیب حسن کے سوال عام طو رپر ملک سے باہر جاکر ڈگری لینے کو اعلیٰ تعلیم مانا جاتا ہے لیکن شعبے تو ایسے ہوں گے جن کے لئے پاکستان میں اچھی اور بین الاقوامی معیار کی تعلیم ملتی ہوپراظہر عابدی نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اعلیٰ تعلیم صرف بیرون ملک سے ہی منسلک نہیں ہے پاکستان میں بھی بہترین رینکنگ یونیورسٹیز موجود ہیں او راس کے اندر تعلیم کا معیار بہت اعلیٰ ہے اور بہت سے ایسے شعبے بھی ہیں جن پر ریسرچ ہورہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ لمز،آئی بی اے ، یونیورسٹی آف کراچی ، نسٹ، این ای ڈی اور جی سی یہ وہ یونیورسٹیز ہیں جہاں پر بہت اعلیٰ تعلیم کے مواقع بچوں کے لئے موجود ہیں انہوں نے کہا کہ یہاں پر بہت سے ایسے بچے موجود ہیں جو باہر جانے کے بجائے یہاں پر ہی تعلیم حاصل کرکے عملی زندگی میں کامیابیاں سمیٹ رہے ہیں ۔ میڈیکل کے بیرون ممالک کونسے ادارے ہیں جہاں داخلہ بھی مل سکتا ہے پر بات کرتے ہوئے اظہر حسین عابدی نے کہا کہ یو ایس او ریو کے میں جو ایم بی بی ایس کی ڈگریاں ہیں وہ بہت مہنگی ہیں اور وہاں انٹری بھی مشکل ہے ۔ایم کیو ایم پاکستان کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور دراڑیں نمایاں ہوتی جارہی ہیں آئندہ انتخابات میں کراچی کی سیاسی نئی کروٹ لے سکتی ہے ، زوہیب حسن کے اس تجزیہ پر اور رکن قومی اسمبلی اور رکن متحدہ سلمان مجاہد بلوچ کی پارٹی کی بنیادی رکنیت خارج ہونے پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی رکنیت پاک سرزمین پارٹی کے میڈیا پر بیان دینے کے تناظر میں خارج کی گئی ہے ۔جبکہ سلمان مجاہد بلوچ نے ایم کیوایم کی قیادت پر کئی سنگین الزامات بھی لگائے ہیں ۔سندھ کی دھرتی سوہنی او راس کے اور لوگ بھی سوہنے یہ کہنا تھا کہ زوہیب حسن کا جنہوں نے ناظرین کو معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ کے معروف لوک فنکار سہراب فقیر کی 23اکتوبر کو 8ویں برسی منائی جارہی ہیں سہراب فقیر 1934 کو خانپور میرس میں پیدا ہوئے ، اصل نام سہراب خاصخیلی تھا موسیقی کی تعلیم والد ہمل فقیر سے حاصل کی ، 8 برس کی عمر سے صوفیوں کا کلام گانا شروع کیا ، ریڈیو پاکستان سے نشر ہونے والے گانے کلیاں ، پریم نگردیاں سے شہرت ملی جبکہ سہراب فقیر کو سچل سرمست کا کلام گانے میں کمال حاصل تھا ۔ 23 اکتوبر2009 کو گردوں کے مرض کے باعث انتقال ہوا ۔قوم کی ترقی میں تعلیم کی اہمیت سب سے زیادہ ہے ، جس نے بھی ترقی کی اس کا راستہ تعلیم سے ہی پایا ۔ لٹے پٹے جرمن جب ایک علاقے میں جاکر آباد ہوئے تو خواتین نے کھانے پینے کے پیسے نکالنے کے بجائے اس علاقے میں ایک لائبریری تک رسائی کے لئے ٹکٹ کے پیسے پہلے نکالے ۔ لیکن پاکستان میں تعلیم کے حوالے سے حالات انتہائی دگرگوں ہیں ۔ سرکاری جامعات کے معاملات کی صورتحال یہ ہے کہ کہیں سربراہ ہی نہیں اور جہاں سربراہ ہے تو اس پر کرپشن کا الزام ہے ، کہیں دہشت گردپکڑے جارہے تو کہیں طالب علم مارے جارہے ہیں ، ملک کی سرکاری یونیورسٹیز میں ہو کیا رہا ہے بظاہر ایسا لگتاہے کہ یہ دیکھنے والا کوئی بھی نہیں ہے ۔ اسلام آباد کی قائداعظم یونیورسٹی میں فیسوں میں اضافے کا معاملہ اتنا بڑھا کہ طلبا نے دو ہفتے کے لئے یونیورسٹی ہی بند کرادی اور افسوس کا مقام یہ ہے کہ کسی کے کان پر اس معاملے پر جوں تک نہ رینگی ،جامعہ کراچی کے مالی حالات انتہائی خراب ہیں اور گزشتہ کچھ عرصے میں یہاں سے دہشت گرد پکڑے جاچکے ہیں ۔ اردو یونیورسٹی مستقبل اور قائم مقام وائس چانسلر کے درمیان فٹ بال بنی ہوئی ہے وائس چانسلر ظفر اقبال نیب سے کرپشن مقدمات میں ضمانت پر ہیں ۔خیبر پختونخواہ کے حالات اور بھی خراب ہیں ، مردان کی ولی خان یونیورسٹی میں مثال خان قتل کے بعد مہینوں یونیورسٹی بند رہی ۔حالات کہیں پر بھی ابھی تک معمول پر آتے دکھائی نہیں دے رہے ہیں ۔
تازہ ترین