• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت مدت پوری کریگی ، 2018ء میں بہتر پاکستان چھوڑ کر جائینگے،وزیراعظم

Todays Print

اسلام آباد(اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہمیں پورا یقین ہے کہ 2018ء میں ہم 2013ء کے مقابلہ میں بہت بہتر پاکستان چھوڑ کر جائیں گے‘ پوری امید ہے کہ 2018ء میں بھی مسلم لیگ (ن) دوبارہ اقتدار میں آئے گی، ہم چاہتے ہیں کہ جو بھی اقتدار میں آئے اسے ایک بہتر پاکستان ملے، حکومتی کارکردگی کے بہترین جج پاکستان کے عوام ہیں اور اس کا فیصلہ پولنگ سٹیشن پر ہوتا ہے‘ 1993ء میں نواز حکومت اگر غیر مستحکم نہ کی جاتی اور وہ اپنی مدت پوری کرتی تو آج ملکی ترقی کی شرح بہت بہتر ہوتی، حکومتی چار سالوں میں ترقی نظر آ رہی ہے، ہمارا دعویٰ ہے کہ جتنے کام ہم نے چار سالوں میں کئے ہیں اتنے 15 سالوں میں بھی نہیں ہوئے، اس کا فیصلہ تاریخ کرے گی‘ نواز شریف کے خلاف فیصلہ کو عوام نے قبول نہیں کیا، ان کی حکومت کے خاتمہ کے بعد معیشت پر اثر پڑا ہے‘ نہ میں کبھی وزارت عظمیٰ کا امیدوار تھا اور نہ ہی کبھی میری خواہش تھی، یہ پارٹی کا فیصلہ تھا۔

تازہ ترین