• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن ہوتےنظر نہیں آرہے‘ قومی حکومت بننےپرہمارا اہم کردار ہو گا ،شجاعت

Todays Print

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وزیر اعظم پاکستان چوہدر ی شجاعت حسین نے حلقہ این اے 104کی یونین کونسل چیچیاں شمس کے معززین ، مسلم لیگی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن ہوتےنظر نہیں آرہے‘ قومی حکومت بننےپر مسلم لیگ کا اہم کردار ہو گا،اداروں کو آپس میں لڑانے والے ملک سے مخلص نہیں وہ خود کو محفوظ بنانے کے لیے ملک کو داؤ پر لگا رہے ہیں، معیشت کی بہتری اور خرابی میں ملکی سلامتی اثر انداز ہو تی ہے ، حکمرانوں کے غلط ایجنڈے سے ملکی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے ، اداروں کو آپس میں لڑانے والے ملک سے مخلص نہیں بلکہ خود کو محفوظ بنانے کے لیے ملک کو داؤ پر لگا رہے ہیں الیکشن ہونے کے حالات نظر نہیں آرہے اگر قومی حکومت بنتی ہے تو اس میں مسلم لیگ کا اہم کردار ہو گا ، ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا ڈٹ کا مقابلہ کریں گے۔

تازہ ترین