• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں خواتین پر تشدد کیخلاف مقدمات کیلئے خصوصی عدالت قائم

لاہور(نمائندہ جنگ) پنجاب میں خواتین پر تشدد کیخلاف مقدمات کیلئے خصوصی عدالت قائم کردی گئی ، لاہور سیشن کورٹ میں پنجاب کی پہلی جینڈر بیسڈ وائیلنس کیسز کورٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ جینڈر بیسڈ وائیلنس کیسز کو سمجھنے کےلئے ہمیں اپنی ماؤں ، بہنوں اور بیٹیوں کو اپنے ذہن میں رکھ کر سوچناہوگا ، ماڈل عدالت میں متاثرہ خواتین بچوں اور گواہوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا،انہوں نے کہا عورت وہ صنف ہے جو ہمارے معاشرے میں سب سے زیادہ کمزور ہے جسے جنسی، جسمانی، ذہنی اور معاشی تشدد کا سامنا ہے اور ہمارے صوبے میں ہر تین میں سے ایک خاتون کسی ایسے ہی تشدد کا شکار ہے۔ ایسی عدالت کا کوئی فائدہ نہیں جو مظلوم اور مجبور خواتین کو انصاف کی فراہمی کا سبب نہ بن سکے۔ایسی ماڈل عدالت قائم کر دی ہے جس میں خواتین نڈر ہو کر آئیں گی اور انصاف حاصل کریں گی،چیف جسٹس نے کہا کہ ماڈل عدالت میں نہ صرف متاثرہ خواتین اور بچوں کو تحفظ فراہم کیا جائے گا بلکہ گواہوں کا تحفظ بھی یقینی بنایا گیا ہے۔
تازہ ترین