• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئی شخص بازار میں اپاہج فقیر کو کھانا کھلا رہا تھا۔
میرے دوست ڈوڈو نے بتایا کہ وہ فرشتہ ہے۔
سچی بات ہے، مجھے یقین نہ آیا۔
وہ بالکل خوب صورت نہیں تھا۔
رنگت سانولی، آنکھیں لال اور ہونٹ سیاہ،
چہرے پر ایک بھی بال نہیں تھا۔
لباس بھی معمولی سا پہنا ہوا تھا۔
اس کے پر بھی نہیں تھے۔
میں نے پوچھا،
’’یہ کس طرح کا فرشتہ ہے،
نہ نورانی حسن، نہ معجزاتی حلیہ، نہ ریشمی پوشاک!‘‘
ڈوڈو نے کہا،
’’دکھاوا کرنے والے حلیے اور پوشاک پر دھیان دیتے ہیں۔
فرشتہ وہ ہوتا ہے جو نیک عمل کرتا ہے۔‘‘

تازہ ترین