• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ چھوڑنے والے،72کہاں ہیں، توڑنے کی کوشش نا کام ہونگی، مریم نواز

Todays Print

لاہور(صباح نیوز) سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ ن لیگ متحد ہے اسے توڑنے کی سازش کرنے والے ناکام ہوں گے۔ہفتہ کو لاہور کے حلقہ این اے 120 کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں مریم نواز نے کہا کہ وہ 72 لوگ کہاں ہیں جن کے چھوڑنے کی بات ہورہی ہے،مجھے تو نظر نہیں آرہے، 72 لوگوں کے چھوڑنے کی بات کسی کی خواہش ہوسکتی ہے حقیقت نہیں۔انہوں نے کہا کہ 2018 میں شیر مزید زور سے دھاڑے گا، عدالتی مقدمات میں اللہ تعالی اچھا فیصلہ کریگا، اب وقت بدل گیا ہے اب لوگ بات کرتے ہیں ڈرتے نہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے جب کہ ان کا ابھی لندن جانے کا کوئی پروگرام نہیں۔

تازہ ترین