• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک میں مزید منصوبے شامل کرنے کی وزیر اعظم کو سمری ارسال

Todays Print

اسلام آباد(صباح نیوز)وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات نے سی پیک میں مزید منصوبے شامل کرنے کی وزیر اعظم کو سمری ارسال کردی ہے۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری میں شامل کیے جانے والے منصوبوں کی حتمی منظوری چائنہ اور پاکستان کی مشترکہ تعاون کمیٹی (جے سی سی )سے لی جائے گی۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ سی پیک پر چائنہ اور پاکستان کی ساتویں جے سی سی کے اجلاس رواں ماہ 21 اور 22 نومبر کو ہوں گے۔اس اجلاس میں سی پیک کے لانگ ٹرم پلان کی منظوری دی جائے گی جس کے تحت سی پیک میں متعدد نئے منصوبے شامل کیے جانے ہیں چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری کی ساتویں جے سی سی میں چند نئے منصوبوں کی شمولیت کے بعد 46ارب ڈالر لاگت کے اس منصوبے کی لاگت 55ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع کی جارہی ہے۔

تازہ ترین