• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق مس ایشیا پیسیفک، اداکارہ زینت امان 66برس کی ہوگئیں

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک) سابق مس ایشیا پیسیفک،ماڈل اور بولی وڈ کی مشہور اداکارہ زینت امان 19نومبر کو 66برس کی ہوگئیں۔19نومبر 1951میں ممبئی کے ایک مسلمان گھرانے میں آنکھ کھولنے والی زینت امان نے اپنے بولی وڈ کیریئر کا آغاز1971میں فلم’ہلچل‘میں ایک چھوٹے سے کردار سے کیا۔1970ء کی دہائی میں ہرے رام ہرے کرشنا میں جینس کا کردار نبھا کر شہرت کی سیڑھیاں چڑھنے والی زینت کی دیو آنند کے ساتھ جوڑی کو بیحد سراہا گیا اور اِن دونوں نے ہیرا پنّا،عشق عشق عشق،پریم شاسترا،وارنٹ،قلا بازاور ڈارلنگ ڈارلنگ جیسی کامیاب فلمیں دیں۔لاتعداد فلموں میں کام کرنے والی زینت امان کو بولی وڈ میں انکی بہترین اداکاری پر کئی ایوارڈز سے نوازا جاچکا ہے جس میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ز بھی شامل ہیں۔
تازہ ترین