• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مینزٹینس:سیمی فائنل لائن اپ مکمل جیک سوک نے بھی رسائی حاصل کرلی

لندن(نیوز ڈیسک)جیک سوک نے جرمن حریف الیگزینڈر زیوریف کو1- 6, 6-4اور 6 -4سے مات دیکر لندن اے اٹی پی ورلڈ ٹور کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی، وہ 2007 کے بعد اس مقام تک پہنچنے والے پہلے امریکی کھلاڑی بنے، 10برس قبل ان کے ہموطن اینڈی روڈک نے سیزن کے اختتامی ایونٹ کا سیمی فائنل کھیلا تھا، بورس بیکر گروپ میں اس سے قبل راجر فیڈرر نے سیمی فائنل میں کوالیفائی کیا تھا، پیٹ سمپراس گروپ میں ٹاپ پوزیشن گریگوردیمیتروف نے حاصل کی ہے اوروہ اب سیمی فائنل میں ہفتے کو جیک سوک کے مقابل آئیں گے، جمعے کو منعقدہ دوسرے گروپ کے ابتدائی مقابلے میں ڈیوڈ گوفن نے ڈونیک تھیم کو 6 -4اور 6 - 1سے شکست دیکر سیمی فائنل میں فیڈرر کے مقابل جگہ بنالی۔
تازہ ترین