• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی حکومت دھرنا مظاہرین کے مطالبات تسلیم کرے، حافظ نثار رضا

ڈربی(پ ر)پاکستان رابطہ کونسل ڈربی کے چیئرمین حافظ نثار احمد رضا نے کہا ہے کہ اسلام آباد دھرنے کے مظاہرین نے پرامن ہیں،حکومت ان کے مطالبات تسلیم کر کے بحران کو فوری ختم کرے۔حکومت جس طرح کے تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے اس سے اگر حالات خراب ہوئے تو ذمہ دار حکومت ہوگی۔حافظ نثارنےکہاکہ ایک اسلامی جمہوریہ ملک کا وزیر قانون ایسا شخص نہیں ہونا چاہئے جو مبینہ طور پر اسلامی قوانین کی خلاف ورزیاں کرے اورملک میں عدم استحکام پیدا کرے۔
تازہ ترین