• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی ضلع جنوبی کے زیر اہتمام دعوتی واصلاحی اجتماع

کراچی ( اسٹاف ر پو ر ٹڑ)جماعت اسلامی کراچی ضلع جنوبی کے زیر اہتمام رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں ایک روزہ دعوتی واصلاحی اجتماع بروز اتوارککری گراؤنڈلیاری میں منعقد کیاگیا ،اجتماع کا آغاز صبح 10بجے تلاوت کلام پاک سے ہوا ، اجتماع میں دو سیشن ہوئے ،پہلا سیشن 2بجے تک جاری رہا جس کے بعد نماز ظہر و طعام کا وقفہ کیا گیا ، ہزاروں مردوں وخواتین شرکاء کے لیے کھانے کا انتظام کیا گیا تھا ، ککری گراؤنڈ میں اجتماع عام کے لیے ایک وسیع عریض پنڈال تیار کیا گیاتھا ،اجتماع میں شریک خواتین کے لیے علیحدہ پنڈال تیار گیا اور دوپہر 12بجے قومی سطح کی خواتین کانفرنس منعقد کی گئی جو 2:30بجے تک جاری رہی، قومی کانفرنس کی صدارت جماعت اسلامی پاکستان خواتین کی جنرل سیکریٹری دردانہ صدیقی نے کی ۔ جماعت اسلامی کی تاریخ پر مشتمل نمائش بھی منعقد کی گئی ،اجتماع گاہ میں 6فٹ اونچا ،20فٹ لمبا اور 50فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیا گیا تھا ۔اجتماع عام کا دوسرا سیشن سہہ پہر 4بجے سے نماز مغرب تک جاری رہا جس سے امیر جماعت اسلا می پاکستان سینیٹر سراج الحق ، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم ا لرحمن اور دیگر نے خطاب کیا جبکہ پہلے سیشن میں نائب امیر جماعت ا سلامی پاکستان راشد نسیم ، امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ ڈاکٹر معراج الہدی ٰ صدیقی اور امیر جماعت اسلامی ضلع جنوبی عبد الرشید نے بھی خطاب کیا۔اجتماع گاہ میں فوڈ کورٹ کے علاوہ مختلف اشیاء کے اسٹال بھی لگائے گئے تھے ۔ جن پر بڑی تعداد میں خواتین نے اشیاء پسند کیں۔
تازہ ترین