• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیوایم پاکستان کو ماضی میں ختم کرنے والے سیاسی موت مرگئے ،ترجمان

کراچی( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے رکن سندھ اسمبلی سعید غنی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کےدعوے ان کی جماعت کی سیاسی حالت سے مطابقت نہیں رکھتے پاکستان پیپلز پارٹی چاروں صوبوں کی نمائندہ جماعت ہونے کی دعویدار رہی ہے لیکن آج قسمت کی ستم ظریفی ہے کہ سعید غنی کی جماعت ایک صوبے حد تک محدودہوکر رہے گئی ہے سعید غنی اور انکے دیگر سیاسی ساتھی خواب غفلت سے بیدار ہوجائیں اور ایم کیوایم پاکستان کے مینڈیٹ پر قبضہ کرنے کا خواب دیکھنا بند کریں اپنا بچاکھچا مینڈیٹ بچالیں کیونکہ دس سالوں میں ان کی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طر ح ناکام ہوئی ہے روٹی کپڑا اور مکان کے دعوے ادھور ے رہے گئے حتیٰ کہ ان کی قائد بے نظیر بھٹوکے قاتل بھی آج تک گرفتار نہ ہوسکے ایم کیوایم پاکستان کو ماضی میں ختم کرنے والے سیاسی موت مرگئے آج تاریخ میں ان کا کوئی نام لیوا نہیں اگر سعید غنی نے اپنا قبلہ درست نہیں کیاتو ان کا انجام بھی ماضی کےایم کیوایم پاکستان کے دشمنوں سے مختلف نہ ہوگا ۔
تازہ ترین